میہڑ کی عدالت میں ہتھکڑی لگے تین قیدی قتل، ایک اہلکار زخمی، ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان لاک اپ میں قید ہیں

میہڑ (رپورٹ: خادم سولنگی) سندھ کے ضلع دادو کے شہر میھڑ کی عدالت میں حاضری پر لائے گئے 3 قیدیوں کو ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرائض انجام دیتے ایک پولیس اہلکار مظہر زنئور شدید زخمی ہوگئے۔

زمین کے تنازعہ پر ملزمان نظیر احمد کھوھارو، عبدالستار کھوھارو اور ضمیر کھوھارو نے حاضری پر عدالت میں لائے گئے قیدی زاہد کھوھارو، محبوب کھوھارو اور ستار کھوھارو کو قتل کردیا، مقتولوں کو دادو عدالت سے حاضری پر تعلقہ میہڑ کی عدالت میں لایا گیا تھا۔

گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار مظہر زنئور شدید زخمی ہوگئے جہیں لاڑکانہ ہسپال لے جایا گیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو موقع واردات سے گرفتار کردیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں