spot_img

حکومت سندھ کا بسوں کی خریداری،ای وی ٹیکسیوں اور اسکوٹرز کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ

حکومت  سندھ کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 میں مزید بسوں کی خریداری اور ای وی ٹیکسیوں اور اسکوٹرز کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ

کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف منصوبوں پیپلز بس سروس، ای وی اسکوٹرز سمیت دیگر امور کا ایک جامع جائزہ لیا گیا

ای وی گاڑیوں کے لیے مختلف مقامات پر چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام پر  تبادلہ خیال

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے مالی سال 2024-25 کے منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ، آئندہ مالی سال  میں مجوزہ منصوبوں پر بھی  جامع بات چیت

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف سرمایہ کاروں کی جانب  سے بس سروس شروع کرنے کے  بارے میں بھی آگہی دی گئی

یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے جام صادق پل کا کام مکمل ہے، حالیہ ماہ افتتاح کر سکتے ہیں،  اجلاس میں آگہی۔

اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی   کی جلد تکمیل کے کام میں مزید تیزی لانے  کی ہدایات

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لیے پرعزم ہے، حکومت سندھ  عوام کے لئے  ماحول دوست اور سستی سفری  سہولیات کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے لئے مزید بسیں جلد پہنچنے کی امید ہے،   کراچی کے شہریوں کے ڈبل ڈیکر بسز بھی لا رہے ہیں،ہم نے کراچی میں ای وی بسز، پیپلز بس سروس   جیسے کامیاب منصوبے شروع کئے،  کراچی کے کونے کونے میں یہ نیٹ ورک بچھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہر شہری کو جدید سفری سہولیات میسر ہوں،حکومت سندھ نے جو منصوبے شروع کرئے ہیں ان کا مقصد شہر کی ٹریفک کو منظم کرنا اور ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں