سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر اضافی کرایوں کے خلاف کارروائی، لاکھوں روپے مسافروں کو واپس دلائے گئے
صوبہ سندھ کے تمام اضلاع میں بسوں اور کوچز کی چیکنگ کی گئی، مجموعی طور پر 883 بسوں اور کوچز کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مسافروں سے وصول کی گئی اضافی کرایوں کی مد میں 1 کروڑ 4 لاکھ 16 ہزار روپے واپس دلائے گئے
خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 11 لاکھ 56 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹرانسپورٹر عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور حکومت مسافروں کے حقوق کی محافظ ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔
صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹرانسپورٹر کو عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جو ٹرانسپورٹرز قانون کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔
