ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی
نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے
ملک کے چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کیے گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے رویّوں میں قربانی،محبت،بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔پاکستان کو ایک عظیم اورخوشحال ملک بنانا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے،قربانی اوراتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے۔بھارتی حملے پر قوم کا اتحاد دشمن کے لیے واضح پیغام تھا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبار کباد
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،ائیر چیف،نیول چیف نے بھی پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبار کباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد،افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنےوالےاداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔
ٓئی ایس پی آر کے مطابق عیدالاضحیٰ قربانی،اتحاد اور غور و فکرکامقدس موقع ہے۔ اللہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ملی یکجہتی کو مضبوط کرے۔
