امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلااور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے سابق سربراہ ایلون مسک کے درمیان اختلافات بڑھ گئے

امیر ترین شخص ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا اہم عہدہ چھوڑ دیا تھا

ایلون مسک نے امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر شدید تنقید کی تھی۔جس کے بعد ایلون مسک اور امریکا کےصدرڈونلڈ ٹرمپ کی دوستی ختم ہوتے ہی دشمنی میں بدل گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک اب  ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابنق ایلون مسک نے کہا کہ ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔ایپسٹین کی فائل میں ٹرمپ کا نام ہونےکی وجہ سے یہ دستاویز سامنے نہیں لائی جا رہی ۔ لکھ کر رکھ لیں، حقیقت سامنے آکر رہے گی۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں ایک ٹی وی خطاب کے دوران کہا کہ وہ کانگریس میں زیر غور بل پر مسک کی تنقید سے بہت مایوس ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ایلون مسک کے اربوں ڈالر کے سرکاری معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں