پولیو کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی

ملاقات میں ضلع دیامر میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے دیامر میں پولیو کیسز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے روٹین امیونائزیشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور خاص طور پر ان یونین کونسلز کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی جہاں پولیو کے کیسز زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں اور امیونائزیشن کا عمل مؤثر طریقے سے نہیں ہو پا رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ ملک سے اس بیماری کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں