کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، شاہ لطیف، بھینس کالونی میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 3.1 اورگہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 10 کلومیٹر دور مشرق میں تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے۔ زلزلے کے باعث عوام خوفزدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے۔
زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ کراچی شہر میں اتوار سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔
