ہمیں ملک کیلئے کڑے فیصلے کرنے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پانی کے معاملے پر ہمیں فیصلہ کرنا ہے چاروں صوبوں کو دعوت دیں گے، فیصلہ کرنا ہے کہ کیسے ہم پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھا سکتے ہیں۔

پشاور میں منعقدہ جرگے میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، فیلڈ مارشل عاصم منیر، گورنر پختونخوا، قبائلی عمائدین اور قبائلی اضلاع کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

جرگے سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا عظیم اور خوبصورت ترین صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کے لوگوں کی تاریخ دنیا بھولا نہیں پائے گی، یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں کے پی عوام کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ 15 سال ہوگئے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرنا ہوگی، اگست میں این ایف سی سے متعلق پہلی میٹنگ بلائیں گے، 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پہلی چیز کے پی کیلئے دہشتگردی کے خلاف وسائل ہیں، مختلف ادوار میں 700 ارب روپے خیبرپختونخوا کو دیے گئے، پولیس کیلئے طے فنڈز آج تک جاری ہورہا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ علی امین نے دیگر مطالبات بھی کیے ہیں، ان سے کہاہے ک یہ معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی بنادوں گا، ہم بیٹھ کر خیبرپختونخوا کے معاملات سنجیدگی سے دیکھیں گے،کمیٹی وزیراعلیٰ، گورنر اور صوبے کے عمائدین کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو دشمن نے گھات لگا کر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، فیلڈ مارشل نے مجھے بتایا کہ بھارت نے دوبارہ حملہ کیا ہے، پاک فوج نے پھربھارت کو جو سبق سکھایا وہ اب قیامت تک نہیں بھولے گا، جب بھی وطن نے پکارا ہمارا سجیلا جوان اپنے بچوں کو چھوڑ کر سرحد پہنچا، مودی سرکار شکست کے زخم چاٹ رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت غصے اور ہیجانی کیفیت میں ہے کبھی کہتے ہیں گولی پڑے گی اور کبھی پانی بند کرنے کا کہتے ہیں، چار ممالک کا دورہ کرکے آیا ہوں وہ پاکستان کی جیت پر بہت خوش ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پانی کے معاملے پر ہمیں فیصلہ کرنا ہے چاروں صوبوں کو دعوت دیں گے، فیصلہ کرنا ہے کہ کیسے ہم پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھا سکتے ہیں۔

جرگے سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی میدان میں بھی پاکستان ایک عظیم قوم بن کر ابھرے گی، آج وقت ہے پوری قوم متحد ہے ہمیں ملک کیلئے کڑے فیصلے کرنے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں