spot_img

ملزم سلمان فاروقی عدالت میں پیش،دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: پولیس نے ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیش کردیا

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی

پولیس نے ملزم سلمان فاروقی سمیت دیگر ایک ملزم کو عدالت میں پیش کیا  اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

دوسری جانب  پولیس نے  خیابان اتحاد میں بہن کے سامنے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز کراچی ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈیفنس خیابان اتحاد میں مبینہ طور پر موٹرسائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔

موٹرسائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔

پولیس نے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کے لاک اپ کے حوالے کردیا

ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کے مطابق ملزم سلمان فاروقی کو گذری تھانہ منتقل کردیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں