بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے دو علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،7 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاع کی بناد پر بلوچستان کے مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی، سکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی یافتہ 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا۔

قلات میں فتنہ الہندوستان کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا، دو دہشتگرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کاروائیوں میں ،فتنہ الہندوستان، کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے،مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یہ دہشتگرد مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں