کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک چوتھی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔

لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہوئے۔ قائد آباد، ملیر، سعودآباد، گلستان جوہر،کھوکھراپار، اسٹیل ٹاؤن اوراطراف میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کل بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے

ملیر، لانڈھی، قائدآباد ، فیوچر موڑ۔گل احمد۔ہسپتال چورنگی میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔اس کے علاوہ مساجد میں اذانیں بھی دی گئی ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  کراچی میں رات ایک بج کر 6 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں