نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی
مکانات تباہ جبکہ مختلف حادثات میں 115سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی
بارشوں میں کم از کم 115 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سیلاب بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث آیا، جس نے نائیجر کے کنارے واقع شہر موکوا اور آس پاس کے علاقوں میں تباہی مچائی۔
