
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخی عمارت کی بحالی کے لئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ احکامات ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیئے
وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب، وفاقی وزرا، گورنر اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان اور دیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کےلئے دو ماہ سے زیرالتوا تنخواہیں ادا کرنےکا بھی اعلان کیا۔
ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخی عمارت کو رواں ماہ کی نو اور دس تاریخ کو شر پسند عناصر نے نذر آتش کردیا تھا۔
