واٹر کارپوریشن کا شہر میں پانی فراہمی سے متعلق وضاحتی بیان

کراچی: واٹر کارپوریشن کا شہر میں پانی کی فراہمی سے متعلق وضاحتی بیان

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے،شدید گرمی کے باوجود پمپنگ اسٹیشنز پر کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن ہورہے ہیں۔بجلی کے بار بار تعطل سے واٹر کارپوریشن کو شہر میں پانی کی فراہمی میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن سے پانی کی ترسیل کا نظام سخت متاثر ہو رہا ہے۔ دو راتوں سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤن ہوئے۔27 مئی کو رات 1:50 پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور بجلی کی بحالی صبح 7:20 پر ہوئی

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ27 مئی کو کے تھری اور فورتھ فیز کی بجلی مکمل بند رہی،27 مئی کو شہر کو 45 ملین گیلن پانی کی فراہمی نہیں ہو سکی۔ 28 مئی کو رات 2:45 پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور بجلی کی بحالی صبح 7:50 پر ہوئی۔ 28 مئی کو کے تھری کی بجلی مکمل بند رہی،28 مئی کو بھی شہر کو 45 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔

ترجمان کے مطابق دو دن میں شہر میں 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی، پانی کی کمی سے این ای کے پمپنگ اسٹیشن کی سطح کم ہوگئی تھی، سخی حسن پمپنگ اسٹیشن اور ہائیڈرنٹ پر پانی کی سپلائی معطل رہی، شہر میں پانی کی فراہمی اب معمول پر ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں