سندھ حکومت کا کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں تک الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، سندھ حکومت الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں غیرمعمولی پیش رفت چاہتی ہے، کراچی کے بعد سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لئے حکومت سندھ نے کوششیں تیز کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، سندھ حکومت الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں غیرمعمولی پیش رفت چاہتی ہے، کا دائرہ وسیع کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، اور سندھ حکومت الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں غیرمعمولی پیش رفت چاہتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو  کی بھی شرکت ہوئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد  کی جانب سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے وفد کو خوش آمدید کہا ، سندھ کی ترقی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار  کی تعریف کی

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں دلچسپی کو خوش آئند سمجھتے ہیں، ہماری حکومت پبلک ٹرانسپورٹ میں انقلابی تبدیلی کے لیے پُرعزم ہے، پائیدار ٹرانسپورٹ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے،ہم پہلے ہی پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کراچی میں شروع کر چکے ہیں، جسے عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔شہری ٹرانسپورٹ کا مستقبل صاف توانائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل میں ہے

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات دے رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے ہم اپنے منصوبوں کی رفتار میں تیزی لا سکتے ہیں،الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں تیزی سے کام کرنا چاہتے ہیں، کراچی کے بعد دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس کا دائرہ کار بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں،حکومت سندھ ہر سطح پر سہولت کاری کے لیے تیار ہے تاکہ منصوبوں پر تیزی سے اور شفاف انداز میں عملدرآمد ہو سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں