پشاور میں پیپلز پارٹی کے احتجاج پرلاٹھی چارج،متعدد زخمی

پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے احتجاج پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی

پاکستان یپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر عوام کی آواز سے خوفزدہ ہو کر ریاستی تشدد اور ماورائے آئین اقدامات کا سہارا لے رہی ہیں۔ریاستی جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

ہمایون خان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز آئینی و انسانی حقوق کے لئے پرامن احتجاج کرنا پیپلز پارٹی کے جیالوں کا بنیادی حق ہے۔جسے دبانے کے لیے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت جبر، گولی اور لاٹھی کا استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ہر سطح پر عوام کی آواز سے خوفزدہ ہو کر ریاستی تشدد اور ماورائے آئین اقدامات کا سہارا لے رہی ہیں۔خواتین اور بچوں کی موجودگی میں شیلنگ افسوسناک اور ظالمانہ ہے۔یہ تشدد خیبرپختونخوا حکومت کی سرپرستی میں ہو رہا ہے زمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

ہمایون خان نے کہا کہ سڑکوں پر صرف پارٹی کارکن نہیں، عوامی نمائندگی ہو رہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں اور عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔جمہوری حقوق پر حملہ، خاموش نہیں رہیں گے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ہم پرامن احتجاج کرررہتے کہ پولیس نے شیلینگ کی۔پی ٹی آئی والوں کو کسی اور کا احتجاج برداشت نہیں ہوتا۔خود تو آئے روز احتجاج کرتے ہیں لیکن کسی اور کا احتجاج برداشت نہیں۔صوبہ بچاو مہم جاری رکھیں گے،ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔صوبائی حکومت کے خاتمے تک احتجاجی مہم جاری رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں