ڈی پورٹ والوں کے خلاف سخت اقدامات،پاسپورٹ منسوخ اور ایف آئی آر درج ہوگی

ڈی پورٹ ہونے پر ایف آئی آر کے ساتھ پاسپورٹ بھی منسوخ ہوگا ۔

اسلام آباد:ڈی پورٹ ہونے پر ایف آئی آر کے ساتھ پاسپورٹ بھی منسوخ ہوگا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈی پورٹ ہونے افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہاکہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں۔آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں