spot_img

حکومت صنعتی ترقی اور سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کیلئے پُرعزم ہے:اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی اور سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کیلئے پُرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کراچی انڈسٹریل پارک سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، ڈی جی ایس آئی ایف سی، اور اہم بیوروکریسی نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر صنعتی پارک کی ترقی کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹراسحاق ڈار کو مختلف ترقیاتی تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کراچی میں اسپیشل اکنامک زونز کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی وزیراعظم نے عالمی بہترین طرزِ عمل کو اپنانے پر زوردیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی اور سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کیلئے پُرعزم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں