خدیجہ شاہ کو 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

خدیجہ شاہ

لاہور: گزشتہ روز گرفتار تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا

عدالت نے خدیجہ شاہ کو 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کے بعد انہیں شناخت پریڈ مکمل کر کے دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو کمرہ عدالت میں شوہر سے ملاقات کی اجازت بھی دی۔ خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پوتی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں