اب کسی حملے سے پہلے بھارت سو بار سوچے گا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب کسی حملے سے پہلے بھارت سو بار سوچے گا، پاکستان نے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔

مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند روز پہلے ایسی جنگ چھڑی جس کے نتائج خوفناک ہوسکتے تھے۔پہلگام واقعہ بھارت کی سازش کا حصہ تھا، بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے اور نہتے پاکستانیوں پر حملے کیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، نپی تلی کارروائی سے بھارت کو بھرپور جواب دیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ روایتی جنگ میں بھارت کی برتری کا تاثر غلط ثابت کردیا، سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے سب کو لیڈ کیا۔ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا پاکستان کشمیریوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔

وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے، کہا امدادی پیکج حکومت کی ذمے داری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں