چھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد مشہور سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
سطح سمندر سے 13 ہزار 700 سؤ فٹ بلند مشہور سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
نیشنل ہائی وے کی جانب سے روڈ کھلنے کے بعد گلگت بلتستان جانے والوں کیلئے شاہراہ قراقرم کی نسبت پانچ گھنٹوں کی مسافت کم پڑے گی۔
سڑک کھلنے سے وادی کاغان سمیت شمالی علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے
اس سڑک پر سفر کرنے والے مسافر آور سیاح علاقے کے خوبصورت نظاروں کے ساتھ ساتھ برف پوش پہاڑوں آور ٹھنڈے موسم سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں.
