محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں مون سون سیزن کی ابتدائی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اگلے12 گھنٹوں میں کرناٹک گوا کے ساحل سے دور ایک ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔
مشرق وسطی بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ شمال کی سمت بڑھنے کی توقع ہے، ہوا کا کم دباؤ مزید 36گھنٹوں میں شدت اختیار کرکے ڈپریشن کی شکل اختیارکرنے کا امکان ہے۔
ممکنہ سمندری طوفان کی سمت اور مقام کے بارے میں فی الحال کہنا قبل ازوقت ہے، سمندر میں ممکنہ کم دباؤ کی وجہ سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس بار مون سون کا آغاز معمول سے پہلے ہوگا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشیں بھی 5 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث پانی کی کمی بھی واقع ہوسکتی ہے۔
