خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 3 بچوں سمیت 5 شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقےخضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ کیا گیا
بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کونشانہ بنایا گیا، ابتدائی اطلاعات کےمطابق 3 بچوں سمیت 5 افراد شیہد ہوئے، دہشتگردحملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئےہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملےکی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبےکو انجام دیا، میدان جنگ میں ناکامی پربھارت بلوچستان اورکےپی میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔