روس اور یوکرین جنگ بندی کے لیے جلد مذاکرات شروع کریں گے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ بندی کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کریں گے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی روسی صدر پوتن سے ٹیلی فون پر 2 گھنٹے بات ہوئی جو ان کے خیال میں اچھی رہی۔

ٹرمپ نے لکھا کہ روس اور یوکرین سیز فائر کے لیے فوری بات چیت شروع کردیں گے۔زیادہ اہم روس یوکرین جنگ کا خاتمہ ہے، روس جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا سے بڑے پیمانے پر تجارت کرنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ روس کے پاس روزگار اور وسائل پیدا کرنے کا اچھا موقع ہے، اسی طرح یوکرین بھی تعمیرِ نو کے عمل میں تجارت سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ یوکرینی صدرولادیمیر زیلنسکی سمیت یورپی کمیشن کی صدر اور فرانس، اٹلی، جرمنی اور فن لینڈ کے سربراہوں کو بھی پوتن سے ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا۔پوپ لیو نے بھی امن مذکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں