خیرپور میں پولیس کا آپریشن،12 مغوی بازیاب

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ضلع خیرپور میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور پولیس آپریشن کیا گیا۔

کامیاب کارروائی کے نتیجے میں پولیس نے 12 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈکیتوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں