امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ کام کرکے دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیرکا حل نکل سکتا ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت کے ساتھ مل کرکام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ‘ہزاروں سال بعد’ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔