بھارتی میزائل حملوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنادیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔ پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں۔ تاہم حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے ان اقدامات کو "پاگل پن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ  افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے افغانسان پر بھی میزائل داغے ہیں اور افغانستان میں ڈرون حملہ بھی کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

اس سے قبل ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک کے اندر چھ بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن میں سے پانچ میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر اور ایک آدم پور کے علاقے میں گرا ہے۔ ان میزائل حملوں کا نشانہ بھارت میں آباد سکھ برادری کی بستیاں بنیں جس پر پاک فوج کے ترجمان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے ہنگامی پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی اندرونی سازشوں کا نشانہ اقلیتی برادریاں بن رہی ہیں اور خاص طور پر سکھ برادری کو ظلم و جبر کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں سکھ برادری کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں