spot_img

29اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے:آئی ایس پی آر

 

افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 29 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق بھارت کے  6/7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ  اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے۔لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت  نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے

اپنے جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اسکے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں

دوسرے جانب

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی جس کے دوران 12 ڈرونز گرا دیے گئے جب کہ حملوں میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مختلف شہروں میں بھیجے گئے تمام12ڈرونز گرادیے گئے، اس وقت جب کہ ہم بات چیت کر رہے ہیں، ان ڈرونز کے ملبے کو اٹھایا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے اور آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا ہے، اسی طرح سے میانو میں ایک عام شہری کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرونز حملوں میں ایک شہری شہید ہوا جب کہ پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے۔دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، یہ سنگین صورتحال ہے، گزشتہ رات کی جارحیت انتہائی سنگین اشتعال انگیزی ہے، اس وقت بھی یہ عمل جاری ہے اور پاک فوج انہیں گرانے میں مصروف ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اس قسم کی جارحیت پر قابو پانے کا عزم رکھتے ہیں اور اس پر قابو پانے کی صلاحیت بھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں