بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے، مودی سرکار نے دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے
ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 4300 کیوسک رہ گئی ہے، 2 روز پہلے پانی کی سطح 87 ہزار کیوسک تھی۔اس مقام پر معمول کے مطابق 25 سے 30 ہزار کیوسک پانی بہتا ہے۔
بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر موجود ڈیمز سے پانی بند کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد 92 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز دریائے سندھ میں پانی کی آمد 91ہزار 500کیوسک تھی۔
دریائے جہلم میں پانی کی آمد 44ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کی گئی جب کہ دریائے جہلم میں گزشتہ روز پانی کی آمد 44ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی۔
