بھارتی دہشتگردی: بلاول بھٹو زرداری کے ایکس اکائونٹ پر پابندی لگادی

بھارتی دہشتگرد حکومت کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو کے ایکس اکائونٹ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگرد بھارتی حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر کے بزدلی کی نئی مثال قائم کی، بلاول بھٹو کے اکاؤنٹ پر پابندی محض ڈیجیٹل سنسرشپ نہیں،  مودی سرکار اور بی جے پی کے اندر چھپی سچائی سے خوف کی کھلی علامت ہے۔

ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کی آواز، جمہوری اقدار کے نمائندہ، اور خطے میں امن کے علمبردار ہیں

انہوں نے کہا کہ بھارتی مودی سرکار ہر اُس آواز کو دبانے پر تلی ہوئی ہے جو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے، یہ اقدام دہشتگرد بھارتی  حکومت  اور دہشتگرد بی جے پی کی گھبراہٹ، عدم برداشت اور سفارتی محاذ پر مکمل ناکامی کو عیاں کرتا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ مظالم چھپانے جا سکتے ہیں نہ کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی آواز دبائی جا سکتی ہے، چیئرمین بلاول کی آواز کروڑوں دلوں میں گونجتی ہے، اور کوئی بھی ڈیجیٹل دیوار اُس آواز کو روک نہیں سکتی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں