پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا: ڈاکٹر محمد فیصل

ڈاکٹر محمد فیصل کا بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل کا بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ، ڈاکٹر محمد فیصل نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی

ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

ڈاکٹر محمد فیصل نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ بھارت کے الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں۔بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ  یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے،کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے،بھارت سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے، کشمیر پر فیصلہ عوام کی رائے  سے ہی  ہونا چاہیے،ہم جنگ نہیں چاہتے، پرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں