عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی جانب سے آزادی اظہار کے لیے کی گئی خدمات پر دنیا بھر کے صحافیوں کو خراج تحسین
محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ 3مئی کو دنیا بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے، یہ دن صحافیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔میں اُن تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو حق اور سچ کی تلاش میں ہر روز قربانیاں دیتے ہیں۔
صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے۔آزادیِ اظہار اور شفاف معلومات عوام کو بااختیار بناتی ہیں اور اداروں کو جواب دہ رکھتی ہیں۔جب دنیا کو غلط معلومات اور دباؤ کا سامنا ہے، ایسے وقت میں صحافیوں کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔
محمد علی ملکانی کا کہنا تھا کہ صحافت کی آزادی رعایت نہیں، ایک بنیادی حق ہے جسے ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔ہم صحافی برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہر محاذ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔صحافیوں کی جانوں کا تحفظ اور ان کے کام کی آزادی ریاست کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔معاشرتی ترقی اور عوامی شعور کے فروغ میں آزاد میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیر لائیوسٹاک محمد علی ملکانی کا کہنا تھا کہ سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، صحافت وہ مشعل ہے جو اندھیروں میں راستہ دکھاتی ہے،حکومتِ سندھ آزادی صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور اظہار رائے کے حق کو مکمل طور پر تسلیم کرتی ہے۔
