پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر شرجیل انعام میمن کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل میں کہا ہے کہ عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں،سندھ تو دور کی بات عمر ایوب عمران خان سے ہی  سچے  نہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مختلف اوقات پر عمر ایوب پارٹی اور وفاداریاں بدلتے رہتے ہیں۔عمر ایوب اب پی ٹی آئی میں اپنا گروپ بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔عمر ایوب جیسے  پی ٹی آئی  کے کچھ لیڈران  مسلسل دعاگو ہیں کہ ان کی پارٹی کے بانی ہمیشہ جیل میں رہیں اور وہ اپنی دکان چمکاتے رہیں۔

سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک کو آئین، ایٹمی قوت، میزائل  ٹیکنالوجی  اور دنیا میں  شناخت پیپلز پارٹی نے دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں