سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن،17 خوارج کو ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب سویپنگ آپریشن کرتے ہوئے مزید 17 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے پاک افغان سرحد پر حسن خیل کے نواحی علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا جس میں 17 خوارج ہلاک ہوئے

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج اپنے بھارتی آقاؤں کے ایما پر کارروائیاں کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے 17 خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان مں 3 دن کی کارروائی کے دوران اب تک 71 دہشگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز کے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 54 خوارج ہلاک کیے تھے، سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ہونے والے آپریشن کے فالو اپ میں یہ آپریشن کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں