راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں گرینڈ آپریشنزمیں 7خوراج جہنم واصل جبکہ دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کیں
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔
شمالی وزیرستان میں ایک اور آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عثمان محمد اور سپاہی عمران خان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں 3 خوارج مارے گئے،اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز کا دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
