نہروں کے دیرینہ مسئلے پر یہ ایک تاریخی پیش رفت ہوئی ہے: شرجیل انعام

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پارٹی کی قیادت، سندھ کے عوام اور وفاقی حکومت کو کینالز مسئلے کے حل پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ پریس کانفرنس خوش آئند ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج نہروں کے دیرینہ مسئلے پر یہ ایک تاریخی پیش رفت ہوئی ہے،کینالز پر کام روکنے اور 2 مئی کو سی سی آئی کا اجلاس بلانے کے فیصلہ دوراندیشی پر مبنی اور قومی یکجہتی کی علامت ہے

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف بالغ نظری پر مبنی ہے، جو ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مسلسل کوششوں، اصولی مؤقف، اور عوامی دباؤ کی بدولت وفاق کو یہ فیصلہ کرنا پڑا کہ سی سی آئی کی سطح پر تمام فریقین کی رضامندی کے بغیر کسی نئی نہر پر کام نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ آئینی اور وفاقی اداروں کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی۔آج وفاقی سطح پر ان کے مؤقف کی تائید نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے کسانوں کی کامیابی ہے۔یہ پانی صرف زمین کو ہی نہیں بلکہ ہماری یکجہتی، ہماری جمہوریت، اور ہمارے وفاق کو بھی سیراب کرے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور پارٹی کی پوری قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مسلسل جدوجہد، سیاسی حکمتِ عملی، اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کے باعث کینالز کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہوا۔سندھ کے عوام نے اپنے حقِ آب کے لیے احتجاج کیا، سوال اٹھایا، اور جمہوری طریقہ اپنایا۔ کینالز کے مسئلے پر سندھ کے عوام نے جس صبر، شعور، اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ ہماری تاریخ کا فخر ہے۔2 مئی کو ہونے والا سی سی آئی اجلاس اب فیصلہ کن ہوگا، اور سندھ حکومت اس اجلاس میں اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرے گی۔سندھ اور پنجاب کے تمام محنت کش کسان بھائیوں کو یہ کامیابی مبارک ہو، آپ ہی ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ انہوں نے اتفاقِ رائے کو اہمیت اور قومی وحدت کو ترجیح دی۔ایک بار پھر واضح ہو گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ہر طبقے، ہر صوبے، ہر فرد کی آواز کو اپنے منشور کا حصہ بناتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں