جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سید زین شاہ،جے یو آء کے سیکریٹری جنرل راشد سومرو اور قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی آپس میں ملاقات اور مشاورت
تمام رھنمائون نے دریاء سندھ پر نئے کینالون کے منصوبہ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا
سید زین شاہ، ایاز لطیف پلیجو،صفدر عباسی اور راشد محمود سومرو نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر واقعی ملک سے سنجیدہ ہے تو وہ عوامی جزبات کا احترام کرے۔کل ایک بار پہر مشاورت کی جائے گی اس کے بعد وفاقی حکومت کو جواب دیاجائے گا لیکن دریاء سندھ پر کسی صورت سمجھوتہ کرنے کو تیار نھین
رھنمائون نے کہا کہ سندھ کی مالک ایک جماعت نھیں سندھ میں رہنے والے کروڑوں سندھی ہیں۔ عوام کی مرضی کے بغیر کوئی عوام کے حقوق پر ڈاکہ نھیں ڈال سکتا۔خون کے آخری قطرہ تک سندھ کے عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھین گے۔
