کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے

روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے

پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کا انتقال انسانیت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا بڑا نقصان ہے ، پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں محبت، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کو فروغ دیا۔

اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پوپ فرانسس کی قیادت ایک روشن مثال اور عالمگیر پیغامِ امن کا استعارہ تھی،سندھ حکومت اور عوامِ کیتھولک برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،پاکستان میں بسنے والے مسیحی بھائیوں اور بہنوں سے دلی تعزیت  کرتا ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں