کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی 16 تا 19 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر73 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں؛172 گاڑیاں ضبط کرکے انہیں عدالتی پراپرٹی ڈکلیئر کیاگیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، لاپرواہی اور اوور اسپیڈنگ پر6 ڈرائیورز گرفتارکیے گئے
وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جاری کریک ڈائون میں 172 ڈرائیور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔غیر رجسٹر 7 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ایل پی جی / سی این جی کی 19 کٹس ضبط کی گئیں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1099 جرمانے کیےگئے۔اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،ڈمپر، لوڈر اور کمرشل وہیکل کی شہر میں اسپیڈ 30 مقرر ہے اس پر صورت عمل کرایا ۔
رپورٹ کے مطابق نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر آنے نہ دیا جائے۔لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے،پیدل چلنے والوں کے لیے زیبرا کراسنگ پر خصوصی اقدامات کیے جائیں۔گاڑیوں میں اضافی لائٹس اور غیر ضروری آوازوں پر فوری چالان کیا جائے۔عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھایا جائے۔
