روس نے یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایسٹر تہوار کے موقع پر روس یوکرین جنگ میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہےکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایسٹر تہوار کے موقع پر روس یوکرین جنگ میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا، روس 19 اپریل شام 6 بجے سے 21 اپریل رات 12 بجے تک جنگ بندی پر عمل کرےگا۔

رپورٹ کے مطابق کریملن کا کہنا ہےکہ ہم یوکرین کی جانب سے بھی جنگ بندی پر عمل کی امید رکھتے ہیں، روسی فوج یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گی۔

روسی صدر کا کہنا ہےکہ عارضی جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ امن معاہدے کے لیے یوکرین کی سنجیدگی ظاہر کرے گا، روس ہمیشہ سے امن بات چیت کے لیے تیار رہا ہے۔یوکرین تنازع کے منصفانہ حل کے لیے امریکا، چین اور دیگر ممالک کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں