وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
راولپنڈی، لاہور، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس دوران لوگ گھروں سے نکل آئے۔
