یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ،38 افراد جاںبحق

یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں38 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یمن راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 38 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ جمعرات کو راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حوثی وزارت صحت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکی جارحیت میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر کام کرنے والے 38 ملازمین ہلاک اور 102زخمی ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ جمعرات کو امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسیٰ میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا۔ یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں