کراچی میں ایک ہفتے کے اندر 11,276 موٹر سائیکلیں ضبط

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ہفتے کے اندر 11,276 موٹر سائیکلیں ضبط

کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف حکومت سندھ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران ایک ہفتے کے اندر 11,276 موٹر سائیکلیں ضبط  کر لی گئی ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ  فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور گاڑیوں میں دیگر خلاف ضابطہ ترامیم کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئی ہیں،  ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز  اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (LTV) کی 223 گاڑیاں قبضے میں لی گئی ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ    25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ، 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط کے تحت ایم وی آئز کے ذریعے مشروط طور پر چھوڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا اور تمام متعلقہ ادارے اس عمل میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  عوام کی حفاظت، قانون کی بالادستی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی،  قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، روڈ پر بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی ٹرانسپورٹ شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں، تمام شہری قانون کا احترام کریں اور اپنی گاڑیوں کو مکمل دستاویزات، فٹنس اور رجسٹریشن کے ساتھ سڑکوں پر لائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں