مستونگ میں پولیس کے ٹرک پر دھماک، 3 اہلکار شہید

مستونگ میں پولیس کے ٹرک پر دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

شمس آباد کے قریب پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق دھماکا مستونگ کےعلاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکاکیاگیا۔ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکےکی مذمت کی اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائےگی، حکومت بلوچستان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں