کرک میں انڈس ہائی وئے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لکی غنڈکی کے قریب ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا جس کے باعث کئی مسافر پھنس گئے، 10 لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
