افغانستان دہشت گردوں کو لگام ڈالے: وزیراعظم

افغانستان دہشت گردوں کو لگام ڈالے: وزیراعظم

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے آپریٹ کر رہے ہیں، افغانستان دہشت گردوں کو لگام ڈالے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دورہ بیلا روس میں زراعت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔ ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو بیلاروس میں روزگاردینے پرمفاہمت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے بے پناہ ذخائر ہیں، معدنیات کے حوالے سے مشینری بیلاروس میں بنتی ہے۔بیلا روس کی ذراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے اور بیلاروس میں بننے والی زرعی مشینری بھی پاکستان میں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرعی مشینری کیلئے بیلاروس کی کمپنیوں سے جوائنٹ وینچرکریں گے،

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دہشت گرد افغانستان سے آپریٹ کر رہے ہیں، افغانستان دہشت گردوں کو لگام ڈالے

شہباز شریف نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو کئی بار کہا ہے دوحا معاہدے پرعمل کریں اور دہشت گردوں کو افغان سر زمین استعمال نہ کرنے دیں لیکن کالعدم دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کرتی ہیں اور کئی پاکستانیوں کو شہید کرچکی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام، افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم ہمسائے نہیں بدل سکتے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہے یا تنازعات کے ساتھ۔؟

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں