گھوٹکی: مسافر بس الٹ گئی، 3 افراد جان بحق، 15 زخمی

گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹروے  قاضی واہ نہر کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس  الٹ گئی

پولیس کے مطابق حادثے میں 3 مسافر جانبحق 15 زخمی ہوگئے ہیں،مسافر بس پنجاب سے کراچی جارہی تھی

حادثے مں سجاد حسين، محمد آصف،محمد حسين جانبحق ہوگئے جو پنجاب کے رہائشی بتائے جارہے ہیں جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی  شامل ہیں۔

دوسرے جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گھوٹکی کے قریب مسافر بس حادثہ کا نوٹس لے لیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ روڈ حادثہ میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا،جانبحق افراد کے لواحقین کی بھرپور مدد کی جائے۔زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ایم فائیو موٹر وے پر حادثہ پیش آیا، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں