کھربوں ڈالرز کے معدنی ذخائر سے پاکستان قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں جنہیں نکالنے سے پاکستان قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کانفرس میں شرکت پر تمام مندوبین کا خیر مقدم کرتےہیں

انہوں نے کہا کہ  ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت ہوئی، یہ منصوبہ کافی عرصہ التوا کا شکار رہا مگر یکوڈک منصوبے پر پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کوئلے کے ذخائر کو توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا، پاکستان میں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں زرخیز زمین ہے۔بلوچستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے ذخائر ہیں، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں معدنیات کے ذخائرہیں

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ معدنی ذخائر کھربوں ڈالرز کے ہیں، ان ذخائر کو نکالنے سے پاکستان اپنے قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں امریکا، چین اور یورپ سمیت تمام ممالک کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے سود مند ہوگا کہ وہ یہاں سے خام مال باہر لے جائیں۔پاکستان بھر میں ان کانوں پر سرمایہ کاری کے لیے آپ کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں