وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سے سال، 2 سال پہلے یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو سکتی ہے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے وزیر دفاع نے کہا کہ معشیت کو بحال کرنا، بجلی کو سستا کرنا کوئی چھوٹا ریلیف نہیں ہے، 16، 17 فیصد کی کمی ہے
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دیکھ لیں، ہماری بیٹی دن رات صوبے کو چار چاند لگا رہی ہے، آپ اپنے شہر میں دیکھیں آپ کو کام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ہم نے کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار لیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے تھے، جب ابھی نندھن کا جہاز گرایا گیا تو جنرل (ر) باجوہ نے کہا کہ میٹنگ کی صدارت کریں لیکن وہ نہیں آئے اور اب کہتے ہیں کہ مجھے میٹنگ میں بلاؤ، ورنہ میں پارٹی کو بھی شرکت نہیں کرنے دوں گا۔ میں بھی قید میں رہا، ہمیں تو ایسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں تھی کہ خواتین بھی ملنے آ رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اب عمران خان ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کئی منصوبے چل رہے ہیں ، کیا آپ نے پی ٹی آئی کے دور میں یہ باتیں سنی تھی۔ جو آپ کی کامیابیاں ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، معیشت کی بحالی، آپ کی برآمدات میں اضافہ، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، شرح سود میں کمی ہوئی اور اس میں ابھی مزید کمی ہوگی۔
