پاکستان 4 سال کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔
پاکستان کے اقوام متحدہ مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو2026 سے 2029 تک کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کیا گیا ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو نیویارک میں اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں رکن منتخب کیا گیا۔
پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے۔کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف پاکستان نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ہمیشہ عالمی منشیات پالیسی کے بارے میں مباحثوں میں فعال اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
